نیشنل مینز اینڈ ویمنز نیٹ بال چیمپئن شپ 4مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد۔4 اپریل(اے پی پی ) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل مینز اینڈ ویمنز نیٹ بال چیمپئن شپ 4مئی سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، …

اسلام آباد۔4 اپریل(اے پی پی ) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل مینز اینڈ ویمنز نیٹ بال چیمپئن شپ 4مئی سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، اسلام آباد، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، پاکستان ائیرفورس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 7 مئی تک جاری رہے گی۔