نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ کے پہلے روز مردوں اور خواتین کے 6، 6 میچز کا فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ کے پہلے روز مردوں اور خواتین کے 6، 6 میچز کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں بھی موجود تھے۔ لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے مردوں کے ایونٹ میں پاکستان …

Pakistan Sports Board

مزید خبریں

پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

نائب وزیراعظم

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ کے پہلے روز مردوں اور خواتین کے 6، 6 میچز کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام نے کیا۔

اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں بھی موجود تھے۔ لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے مردوں کے ایونٹ میں پاکستان آرمی نے خیبرپختونخوا کو 9-37 گول سے، پاکستان واپڈا نے اسلام آباد کو 34-38 گول سے، پاکستان نیوی نے بلوچستان کو 18-29 گول سے، پنجاب نے پی این ایف ایلیٹ کو 6-26 گول سے اور خیبرپختونخوا نے گلگت بلتستان کو 23-29 گول سے ہرا دیا۔

آزاد جموں و کشمیر نے پاکستان ایئر فورس کے خلاف واک اوور حاصل کیا۔ خواتین کے مقابلوں میں پنجاب نے خیبرپختونخوا کو 10-18 گول سے، پاکستان واپڈا نے آزاد جموں و کشمیر کو 5-34 گول سے، سندھ نے بلوچستان کو 5-39 گول سے، پاکستان آرمی نے پی این ایف ایلیٹ کو 6-25 گول سے، کوسمو پولیٹن روز اکیڈمی نے پنجاب کو 14-32 گول سے اور گلگت بلتستان نے سندھ کو 6-22 گول سے ہرا دیا۔

چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل مقابلے (کل) ہفتہ کو کھیلے جائیں گے۔ تیسری پوزیشن اور فائنل مقابلے اتوار کو کھیلے جائیں گے۔