نیشنل والی بال چیمپیئن شپ میں پنجاب ، پاکستان ائیر فورس،آزاد جموں و کشمیر،پاکستان نیوی کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لئے

نیشنل والی بال چیمپیئن شپ میں پنجاب ، پاکستان ائیر فورس،آزاد جموں و کشمیر،پاکستان نیوی کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لئے

لاہور۔19مئی (اے پی پی):واہ کینٹ میں جاری 55ویں نیشنل والی بال چیمپیئن شپ کے دوسرے روز کے پہلے میچ میں پنجاب نے گلگت بلتستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد تین صفر سیٹ سے شکست دی۔ پنجاب کی کامیابی کا اسکور 14-25، 24-26 اور 15-25 رہا۔دوسرے میچ میں پاکستان ائیر فورس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بلوچستان کو بغیر کسی مزاحمت کے تین صفر سیٹ سے ہرادیا۔تیسرے مقابلے میں آزاد جموں و کشمیر نے اسلام آباد کے خلاف سخت مقابلے کے بعد تین دو سیٹ سے کامیابی حاصل کی۔

چوتھے میچ میں پاکستان نیوی نے سندھ کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین صفر سیٹ سے فتح اپنے نام کی، جبکہ سندھ کی ٹیم نیوی کو زیادہ مزاحمت نہ دے سکی۔گزشتہ رات گئے کھیلے جانے والے دیگر مقابلوں میں خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور پنجاب کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز میں کامیابیاں سمیٹیں۔

مزید خبریں