فیصل آباد ۔ 03 دسمبر (اے پی پی):نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل 6 دسمبر کو دفاعی چیمپیئن سٹارز اور کانکررز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں نے لیگ میچوں میں بارہ بارہ پوائنٹس حاصل کیے۔ پوانٹس ٹیبل پر کانکررز پہلے نمبر پر رہی۔ ٹیم نے 8 میچز کھیلے، 6 جیتے، 2 ہارے اور نیٹ رن ریٹ 1.097 رہا۔ دوسرے نمبر پر دفاعی چیمپئن سٹارز رہی۔ ٹیم نے8 …
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ، سٹارز اور کانکررز فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 03 دسمبر (اے پی پی):نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل 6 دسمبر کو دفاعی چیمپیئن سٹارز اور کانکررز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں نے لیگ میچوں میں بارہ بارہ پوائنٹس حاصل کیے۔ پوانٹس ٹیبل پر کانکررز پہلے نمبر پر رہی۔ ٹیم نے 8 میچز کھیلے، 6 جیتے، 2 ہارے اور نیٹ رن ریٹ 1.097 رہا۔
دوسرے نمبر پر دفاعی چیمپئن سٹارز رہی۔ ٹیم نے8 میچز کھیلے، 6 جیتے، 2 ہارے اور نیٹ رن ریٹ 0.756 رہا۔ انونسیبلرز تیسرے نمبر پر رہی، 8 میچز کھیلے، 4 جیتے، 4 ہارے نیٹ رن ریٹ0.026 رہا۔ چیلنجرز نے 8 میچز کھیلے، 3 جیتے اور 5 ہارے، نیٹ رن ریٹ 0.392 کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔
سٹرائیکرز نے ایک میچ جیتا، 8 میں سے 7 میچز ہار کر آخری نمبر رہی اس کا نیٹ رن ریٹ 1.470 رہا۔








