نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

فیصل آباد۔ 13 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد میں نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ 2025-26 کل بروز جمعۃ المبارک سے شروع ہوگا جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پی سی بی حکام نے بتایا کہ ٹورنامنٹ 14 نومبر سے 6 دسمبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 5 ٹیمیں پچاس اوورز پر مشتمل 21 میچز کھیلیں گی۔ ڈبل لیگ بنیاد پر ٹیم آٹھ …

فیصل آباد۔ 13 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد میں نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ 2025-26 کل بروز جمعۃ المبارک سے شروع ہوگا جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پی سی بی حکام نے بتایا کہ ٹورنامنٹ 14 نومبر سے 6 دسمبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 5 ٹیمیں پچاس اوورز پر مشتمل 21 میچز کھیلیں گی۔ ڈبل لیگ بنیاد پر ٹیم آٹھ آٹھ میچزکھیلے گی۔ایونٹ میں ٹیمیں کانکررز، سٹرائیکرز، چیلنجرز، انونسیبلز اور سٹارز کے ناموں سے شامل ہیں۔سٹارز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ میں 75 خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ ایونٹ کا فائنل میچ لیگ ٹیبل کی ٹاپ ٹیموں کے مابین 6 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔

ٹورنامنٹ کے میچز پی سی بی ہائی پرفارمنس سنٹر گراؤنڈ ، جواد کلب گراؤنڈ اور اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم 15 لاکھ جبکہ رنر اپ ٹیم 10 لاکھ روپے انعام حاصل کرے گی۔ میچ صبح30: 9 پر شروع ہوگا۔ پی سی بی حکام نے بتایا کہ نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی فیصل آباد کے مقامی ہوٹل میں کی گئی جہاں ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔فاطمہ ثنا کانکررز، نشرہ سندھو سٹرائیکرز، رامین شمیم چیلنجرز اور منیبہ علی انونسیبلز کو لیڈ کریں گی۔سٹارز کی ٹیم عمیمہ سہیل کی کپتانی میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔