فیصل آباد۔ 11 نومبر (اے پی پی):نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ 26-2025 فیصل آباد میں 14 نومبر سے کھیلا جائیگا، ایونٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کے میچز پی سی بی ہائی پرفارمنس سنٹر گراؤنڈ فیصل آباد، جواد کلب گراؤنڈ فیصل آباد اور اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔ متعلقہ پی سی بی حکام کے مطابق ٹورنامنٹ 14 نومبر سے 6 دسمبر تک فیصل آباد میں …
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ 26-2025 فیصل آباد میں 14 نومبر سے کھیلا جائیگا
فیصل آباد۔ 11 نومبر (اے پی پی):نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ 26-2025 فیصل آباد میں 14 نومبر سے کھیلا جائیگا، ایونٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کے میچز پی سی بی ہائی پرفارمنس سنٹر گراؤنڈ فیصل آباد، جواد کلب گراؤنڈ فیصل آباد اور اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔
متعلقہ پی سی بی حکام کے مطابق ٹورنامنٹ 14 نومبر سے 6 دسمبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں 5 ٹیمیں پچاس اوورز پر مشتمل 21 میچز کھیلیں گی۔ ایونٹ میں ٹیمیں کانکررز، سٹرائیکرز، چیلنجرز، انونسیبلز اور سٹارز کے ناموں سے شامل ہیں۔
سٹارز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ میں 75 خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ ایونٹ کا فائنل میچ لیگ ٹیبل کی ٹاپ ٹیموں کے مابین 6 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم 15 لاکھ، جبکہ رنر اپ ٹیم 10 لاکھ روپے انعام حاصل کرے گی۔ میچ صبح 9:30 پر شروع ہوگا۔ دوسری اننگز 1:10 دوپہر شروع ہوگی۔









