نیشنل ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ‘ لاہور وائٹس نے پشاور کو 27 رنز سے ہرا دیا

راولپنڈی ۔ 21 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری نیشنل ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017ءمیں لاہور وائٹس نے پشاور کو 27 رنز سے ہرا دیا، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں لاہور ریجن(وائٹس) کے کپتان سلمان بٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور ریجن(وائٹس) کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر …

راولپنڈی ۔ 21 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری نیشنل ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017ءمیں لاہور وائٹس نے پشاور کو 27 رنز سے ہرا دیا، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں لاہور ریجن(وائٹس) کے کپتان سلمان بٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور ریجن(وائٹس) کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے ، سلیمان بٹ نے 58گیندوں پر 14چوکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 85 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ کامران اکمل نے 42گیندوں پر 5 چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے ،پشاور ریجن کی طرف سے کامران غلام نے 33 رنز ،کاشف بھٹی نے 39 اور سہیل خان نے 28 رنز دے کر ایک،ایک وکٹ حاصل کی ۔

Leave a Reply