نیشنل ٹی 20 کپ میں (کل) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

راولپنڈی۔12اکتوبر (اے پی پی): راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ میں (کل) منگل کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے، میگا ایونٹ کے 23 ویں میچ میں خیبرپختونخوا اور سندھ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، میچ دوپہر تین بجے شروع ہوگا، خیبر پختونخوا کی ٹیم محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سندھ کی کپتانی کے فرائض سرفراز احمد انجام دیں گے، اسی روز دوسرا میچ سدرن پنجاب اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا، سدرن پنجاب کی قیادت کے فرائض شان مسعود جبکہ سینٹرل پنجاب کی قیادت کے فرائض بابر اعظم انجام دیں گے۔ ٹورنامنٹ میں بدھ کو پہلا میچ ناردرن اور سندھ جبکہ دوسرا میچ خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔