نیشنل پارٹی بلوچستان کے سربراہ سینیٹر میرحاصل بزنجو انتقال کرگئے

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) نیشنل پارٹی بلوچستان کے سربراہ سینیٹر میرحاصل بزنجو انتقال کرگئے۔ان کی عمر62 سال تھی۔ میرحاصل بزنجو سرطان کے عارضہ میں مبتلاءتھے اوران کاکراچی میں علاج ہورہاتھا۔جمعرات کو ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال لایا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی نمازجنازہ آج (جمعہ کو) نال ضلع خضدارمیں اداکی جائیگی۔میرحاصل خان بزنجو سابق گورنربلوچستان میرغوث …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) نیشنل پارٹی بلوچستان کے سربراہ سینیٹر میرحاصل بزنجو انتقال کرگئے۔ان کی عمر62 سال تھی۔ میرحاصل بزنجو سرطان کے عارضہ میں مبتلاءتھے اوران کاکراچی میں علاج ہورہاتھا۔جمعرات کو ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال لایا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی نمازجنازہ آج (جمعہ کو) نال ضلع خضدارمیں اداکی جائیگی۔میرحاصل خان بزنجو سابق گورنربلوچستان میرغوث بخش بزنجوکے صاحبزادے تھے۔وہ تین فروری 1958 کو پیدا ہوئے۔1990 کے انتخابات میں وہ پہلی بارقومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1997 ءکے انتخابات میں وہ دوبارہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔2009 میں وہ پہلی بارسینیٹ کے رکن منتخب ہوئے، بعدازاں وہ 2015 میں دوبارہ سینیٹ میں آئے ۔ 2016ءمیں انہوں نے بطوروفاقی وزیرپورٹ اینڈ شیپنگ ذمہ داریاں سنبھالیں۔

مزید خبریں