نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی زیرِصدارت نیشنل پارٹی ضلع گوادر کے ضلعی صدر واجہ عبدالغفور ہوت کے رہائش گاہ پر تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع گوادر کی تمام تحصیلوں کے عہدیداران، کارکنان اور سینئر رہنماؤں نےشرکت کی۔ ترجمان نیشنل پارٹی کے بیان کے مطابق اجلاس کے دوران مختلف تحصیلوں کے نمائندوں نے اپنی اپنی تحصیلوں کی تنظیمی صورتحال، عوامی مسائل
نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی زیرِ صدارت گوادر کے عہدیداران اور سینئر رہنماؤں کااجلاس

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 11 جون (اے پی پی):نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی زیرِصدارت نیشنل پارٹی ضلع گوادر کے ضلعی صدر واجہ عبدالغفور ہوت کے رہائش گاہ پر تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع گوادر کی تمام تحصیلوں کے عہدیداران، کارکنان اور سینئر رہنماؤں نےشرکت کی۔ ترجمان نیشنل پارٹی کے بیان کے مطابق اجلاس کے دوران مختلف تحصیلوں کے نمائندوں نے اپنی اپنی تحصیلوں کی تنظیمی صورتحال، عوامی مسائل، پارٹی سرگرمیوں اور کارکنوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ تحصیل پسنی سے صوبائی رہنما محسن بھٹو جیوانی، اکرم رمضان اور ہارون ساحر، تحصیل اورماڑہ سے باقی بلوچ، پیشکان سے کہدہ اسماعیل، سربندن سے کہدہ حمید عصا، گوادر سے ولید مجید، فیض نگوری، اور طارق جمیل، جبکہ نگور ڈگارو سے در محمد گنگزار اور ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حیاتان نے خطاب کرتے ہوئے تنظیمی امور اور پارٹی کی مضبوطی کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔اجلاس سے ضلعی صدر واجہ عبدالغفور ہوت نے بھی خطاب کیا اور ضلع بھر میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں، کارکنوں کے کردار اور آئندہ کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نیشنل پارٹی کو ضلع گوادر میں مزید فعال اور منظم بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،اجلاس کے اختتام پر سابق وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک عوامی اور جمہوری سیاسی جماعت ہے جس کی اصل طاقت اس کے کارکن ہیں۔ انہوں نے تمام تحصیلوں کو ہدایت کی کہ ممبرشپ مہم کو بھرپور انداز میں کامیاب بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں، خواتین اور عوام کو پارٹی کا حصہ بنایا جائے،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنظیمی فعالیت، کارکنوں کے ساتھ مسلسل رابطہ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد ہی پارٹی کی ترقی اور مضبوطی کی ضمانت ہے۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ضلعی قیادت کو ہدایت کی کہ کارکنوں کی رائے، تجاویز اور مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے اور انہیں پارٹی کے فیصلہ سازی کے عمل میں مناسب نمائندگی دی جائے۔







