اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے خیبرپختونخوا (کے پی ) کے تین ہسپتالوں کو 56 اینٹینسیو کیئر یونٹ ( آئی سی یو) وینٹیلیٹرز جاری کر دیئے۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو 40 آئی سی یو وینٹیلیٹرز اور 200 نیزل کونولہ جاری کئے گئے ہیں۔ اسی طرح ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال …
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خیبرپختونخوا کے تین ہسپتالوں کو 56 آئی سی یو وینٹیلیٹرز جاری کر دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے خیبرپختونخوا (کے پی ) کے تین ہسپتالوں کو 56 اینٹینسیو کیئر یونٹ ( آئی سی یو) وینٹیلیٹرز جاری کر دیئے۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو 40 آئی سی یو وینٹیلیٹرز اور 200 نیزل کونولہ جاری کئے گئے ہیں۔ اسی طرح ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال چارسدہ اور ایبٹ آباد کو 8، 8 آئی سی یو وینٹیلیٹرز دیئے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ اس کے علاوہ کے پی کو 400 مزید نیزل کونولہ اور 400 پلس آکسی میٹر بھی جاری کئے گئے ہیں۔








