نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی سامان کی خریداری لوکل مارکیٹ سے کرنے کا اصولی فیصلہ

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے نے کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی سامان کی خریداری لوکل مارکیٹ سے کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ یہ فیصلہ ملکی صنعت کی ترقی اور کاروبار کو تحفظ دینے کے لئے کیا گیا۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق اس وقت این 95 ماسک کے علاوہ باقی تمام حفاظتی سامان پاکستان میں تیار …

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے نے کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی سامان کی خریداری لوکل مارکیٹ سے کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ یہ فیصلہ ملکی صنعت کی ترقی اور کاروبار کو تحفظ دینے کے لئے کیا گیا۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق اس وقت این 95 ماسک کے علاوہ باقی تمام حفاظتی سامان پاکستان میں تیار ہو رہا ہے۔ این 95 ماسک کی اپریل کے مہینہ سے ایک لاکھ پیدوار شروع ہو جائے گی۔ ترجمان کے مطابق مطلوبہ معیار اور مقدار کے مطابق سپلائی فراہم کرنے والے لوکل مینوفیکچرز اور و ونڈرز اس حوالے سے ہماری اولین ترجیحی ہیں۔ اگر کوئی کمپنی لوکل سطح پر این 95 ماسک بنانا چاہے تو اسکی مدد کی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ لوکل ونڈرز اور مینوفیکچرز کے ذریعے پروکیورمنٹ معاشی استحکام میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔ اسی طرح بیرون ملک سے صرف وہ سامان خریدہ جائے گا جو مطلوبہ مقدار یا معیار کے مطابق لوکل مارکیٹ سے دستیاب نہیں ہو گا۔