اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے صوبوں کوطبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان کی گیارویں کیھیپ کی ترسیل کے تحت صوبہ خیبر پختونخوا کو سامان ارسال کر دیا گیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق کے پی کو مختلف اقسام کے 1 لاکھ 35 ہزار 364 فیس ماسک دئیے گئے ہیں جن میں این 95، کے این 95 اور سرجیکل …
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے صوبوں کوطبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان کی گیارویں کیھیپ کی ترسیل کے تحت صوبہ خیبر پختونخوا کو سامان ارسال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے صوبوں کوطبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان کی گیارویں کیھیپ کی ترسیل کے تحت صوبہ خیبر پختونخوا کو سامان ارسال کر دیا گیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق کے پی کو مختلف اقسام کے 1 لاکھ 35 ہزار 364 فیس ماسک دئیے گئے ہیں جن میں این 95، کے این 95 اور سرجیکل ماسک شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا کو 62 ہزار 988 حفاظتی سوٹ اور 79 ہزار سے 478 میڈیکل گا¶ن بھی دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1لاکھ 4 ہزار316 جوڑے سرجیکل دستانے اور 14 ہزار 866 سرجیکل کیپس بھی دی گئیں۔ 60 ہزار حفاظتی عینکیں اور 10 ہزار 914 فیس شیلڈز بھی سامان میں شامل ہیں۔ اسی طرح 8 ہزار 695 شوز کور اور 1628 پلاسٹک بوٹ بھی دیئے گئے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ باقی صوبوں کو بھی ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف کے لیے حفاظتی سامان کی ترسیل جاری ہے۔








