نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے وائٹ بال کیمپ ، کھلاڑیوں نے سناریو بیسڈ میچ کھیلا

یشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری وائٹ بال کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کے درمیان ایل سی سی اے گرائونڈ میں سناریو بیسڈ میچ میں حصہ لیا، جہاں این سی اے کوچز اور پاکستان وائٹ بال ٹیم مینجمنٹ نے مختلف میچ صورتحال کے مطابق اہداف دئیے

لاہور۔19مئی (اے پی پی):نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری وائٹ بال کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کے درمیان ایل سی سی اے گرائونڈ میں سناریو بیسڈ میچ میں حصہ لیا، جہاں این سی اے کوچز اور پاکستان وائٹ بال ٹیم مینجمنٹ نے مختلف میچ صورتحال کے مطابق اہداف دئیے۔

کیمپ میں مجموعی طور پر 28 کھلاڑی شریک ہیں، جن کی بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ صلاحیتوں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس دوران کھلاڑیوں کی فٹنس، گیم اویئرنیس اور دباو میں کارکردگی کو بھی جانچا گیا تاکہ مستقبل کی سیریز کے لیے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب ممکن بنایا جا سکے۔

 

مزید خبریں