اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اور مصدقہ اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں، 2 لاکھ 4ہزار276کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 53ہزار 652کورونا ایکٹو کیسز ہیں۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپر نہیں ہے، گزشتہ …
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اور مصدقہ اعداد و شمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اور مصدقہ اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں، 2 لاکھ 4ہزار276کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 53ہزار 652کورونا ایکٹو کیسز ہیں۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپر نہیں ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22ہزار559ٹیسٹ کیے جن میں 1579نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مزید 46کورونا مریض انتقال کر گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹیسٹوں میں سندھ کے 9270، پنجاب کے7831، کے پی کے کے2046، اسلام آباد کے 2634، بلوچستان کے 333، گلگت بلتستان کے 66اور آزاد کشمیر کے 379ٹیسٹ شامل ہیں۔ملک کے مختلف حصوں میں 298 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں جبکہ 1825 وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 2لاکھ63ہزار 496 ہے۔ ملک کے 733 ہسپتالوں میں 2636کورونا مریض زیر علاج ہیں۔








