نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کورونا وائرس کی صورتحال پر کڑی نگرانی کررہا ہے

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن (این سی او سی) کورونا وائرس کی صورتحال پر کڑی نگرانی کررہا ہے۔ اگر ایس او پیز کی تعمیل میں کوئی بہتری دیکھنے میں نہیں آتی ہے تو ، این سی او کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا کہ دوبارہ بندش کا باعث بننے والے سخت اقدامات کی طرف لوٹ آئیں ۔ این سی او سی کا خصوصی سیشن …

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن (این سی او سی) کورونا وائرس کی صورتحال پر کڑی نگرانی کررہا ہے۔ اگر ایس او پیز کی تعمیل میں کوئی بہتری دیکھنے میں نہیں آتی ہے تو ، این سی او کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا کہ دوبارہ بندش کا باعث بننے والے سخت اقدامات کی طرف لوٹ آئیں ۔ این سی او سی کا خصوصی سیشن تمام چیف سیکرٹریز کے ساتھ بڑھتے ہوئے وائرس کے رجحان کی نگرانی کے لئے منعقد ہوا۔وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ اور اموات کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔تمام چیف سیکرٹریز نے ایس او پیز کو سختی سے نافذ کرنے کا کہا۔ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔متاثرہ شعبوں جن میں ٹرانسپورٹ ، مارکیٹوں ، شادی ہالز، ریستوران ، عوامی اجتماعات کے زیادہ خطرے والے شعبوں میں خصوصی توجہ ہوگی۔ماسک پہننے اور سماجی دوری کو یقینی بنانا ہوگا۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انتظامی کاروائیاں شروع کی جائیں۔