اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں وفاق اور صوبوں کے مابین میں رابطوں میں مزید بہتری لائی جائے گی، اس مقصد کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا گیا ہے اور صوبوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے نمائندے نامزد کر یں، یہ کمانڈ اینڈ کنٹرول …
نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں وفاق اور صوبوں کے مابین میں رابطوں میں مزید بہتری لائی جائے گی اس مقصد کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا گیا ہے، وبائی عالمی چیلنج سے نبرد آزما ہمارے ہیلتھ ورکرز، نہایت اہم کردار ادا کر رہے ہیں ان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، لاک ڈاؤن وقت کی اہم ضرورت ہے، اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ عوام الناس کو اشیائے ضرورت باقاعدگی سے میسر آتی رہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں وفاق اور صوبوں کے مابین میں رابطوں میں مزید بہتری لائی جائے گی، اس مقصد کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا گیا ہے اور صوبوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے نمائندے نامزد کر یں، یہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی سربراہی میں قائم ہو گا۔ شاہ محمود قریشی جو قومی رابطہ کمیٹی کے اعلیٰ اجلاس میں شریک تھے۔ یہ اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت گذشتہ روز منعقد ہوا۔ وزیر خارجہ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ کل کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، پہلا فیصلہ یہ ہوا کہ وفاق اور صوبوں کے مابین رابطے میں مزید بہتری لائی جائے، اس مقصد کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کر دیا گیا ہے صوبوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے نمائندے نامزد کر یں، یہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی سربراہی میں قائم ہو گا تاکہ صوبے اور مرکز، یکساں طور پر، اسٹینڈرڈایزڈ میکانزم کے ساتھ کام کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وبائی عالمی چیلنج سے نبرد آزما ہمارے ہیلتھ ورکرز، نہایت اہم کردار ادا کر رہے ہیں ان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے چنانچہ کل کے اجلاس میں فیصلہ یہ ہوا کہ ان ہیلتھ ورکرز کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے، ٹیسٹنگ کی سہولت کو مزید بہتر بنانے اور بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا چنانچہ ہم پی سی آر کی نئی مشینری خرید رہے ہیں ان مشینوں کے آنے کے بعد ہماری ٹیسٹنگ کی استعداد دوگنا ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا لیکن ہم نے لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ عوام الناس کو اشیائے ضرورت باقاعدگی سے میسر آتی رہیں ۔کل کے اجلاس میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئے وہاں صوبے بھی موجود تھے سب سے رائے بھی لی گئی جامعہ الاظہر کی طرف سے جاری ہونے والے فتوے کو بھی سامنے رکھا گیا مختلف طبقہ فکر کے ہمارے جید علمائے کرام کی آراء بھی ہمارے سامنے ہیں چنانچہ متفقہ طور پر فیصلہ یہ ہوا کہ مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات محدود ہوں، نماز جمعہ کے محدود اجتماعات کیلئے صرف نوٹیفکیشن نکالنا کافی نہیں ہو گا ہمیں عوام الناس کو قائل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ جمعہ نوٹیفکیشن جاری کیا کہ موجودہ حالات میں مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی نہیں ہو گی اور مساجد کو جمعہ کے وقت تالے لگا دیئے گئے تو لوگوں نے سڑکوں پر اجتماعات میں نماز پڑھی۔ ہمیں عوام الناس کو بتانا ہے کہ اگر مسجد میں نماز ادا کرنا ہو تو ضروری فاصلہ رکھ کر نماز ادا کی جائے اور رش سے گریز کیا جائے، کوئی بھی شخص مسجد میں نماز کی ادائیگی کے خلاف نہیں ہو سکتا اس وقت سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی بات ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے مسلم ممالک نے اسلامی شرع کا مطالعہ کر کے اس حوالے سے اقدامات اٹھائے ہیں اور عوام کی رہنمائی کی ہے آگاہی مہم کے ذریعے لوگوں کو آمادہ کیا جا سکتا ہے کہ وہ سماجی فاصلے کے اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے نماز ترجیحاً گھروں پر ادا کریں لیکن جبراً اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکتا۔ کل ہمارے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کو سعودی حکام کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم اس سال حج کی ادائیگی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں فی الحال آپ انتظامات روک دیجیے کیونکہ سعودی عرب میں بھی اس وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے چنانچہ اس عالمی وبائی صورتحال کے تناظر میں، انہیں خدشہ ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے سے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں چنانچہ ابھی وہ اس ساری صورتحال کو پرکھ رہے ہیں تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ہماری دعا ہے کہ حالات جلد معمول پر آ جائیں اور ہم اس وبا پر غلبہ پانے میں کامیاب ہو جائیں۔








