اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے تین روزہ اسلام آباد انٹرنیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم فورم منگل سے اسلام آباد میں شروع ہو گا جس میں پاکستان کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک سے سکالرز، ریسرچرز، دانشور، سفارتی نمائندے اور ماہرین شرکت کریں گے۔ نیشنل کو آرڈینیٹر نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی احسان غنی …
نیشنل کو آرڈینیٹر نیکٹااحسان غنی کی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے تین روزہ اسلام آباد انٹرنیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم فورم منگل سے اسلام آباد میں شروع ہو گا جس میں پاکستان کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک سے سکالرز، ریسرچرز، دانشور، سفارتی نمائندے اور ماہرین شرکت کریں گے۔ نیشنل کو آرڈینیٹر نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی احسان غنی نے جمعہ کو یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں اور ہم نے اس جنگ میں بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں جن سے دنیا کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں، اسی مقصد کے لئے یہ کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند سال پہلے تک دہشت گردی کے 20 ہزار سے زائد واقعات ہوتے تھے جبکہ گزشتہ سال دہشت گردی کے 750 حملے ہوئے، یہ بہت بڑی تبدیلی ہے اور یہ کامیابی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے سیکورٹی اداروں کی کوششوں کی بدولت ممکن ہوئی ہے، ہم دنیا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی قوم کی دلیرانہ جدوجہد سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں، پہلے ہم دہشت گردی کا شکار (وکٹمز) تھے اور اب ہم اس جنگ میں فاتح (وکٹر) ہیں، دنیا کے بہت کم ممالک ایسے ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایسی بے مثال کامیابی حاصل کی۔








