اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) کی منظوری کے بعد 65 افسران کو اعلیٰ گریڈ پر ترقی دے دی ہے۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ہیومن ریسورس مینجمنٹ) نے کی اور انسپکٹر جنرل این ایچ ایم پی سلطان احمد چوہدری نے ترقیوں کی باضابطہ توثیق کی۔ اتوار کو جاری ایک …
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے 65 افسران کی اعلیٰ عہدوں پر ترقی

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) کی منظوری کے بعد 65 افسران کو اعلیٰ گریڈ پر ترقی دے دی ہے۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ہیومن ریسورس مینجمنٹ) نے کی اور انسپکٹر جنرل این ایچ ایم پی سلطان احمد چوہدری نے ترقیوں کی باضابطہ توثیق کی۔ اتوار کو جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران 54 سب انسپکٹرز/پٹرول آفیسرز (BS-14) کو انسپکٹر (BS-16) اور 11 انسپکٹرز (BS-16) کو ہائر ٹائم سکیل (BS-17) پر ترقی دی گئی۔
مزید کہا گیا کہ پروموشن کا عمل سختی سے مقررہ قواعد، سنیارٹی اور میرٹ کے مطابق کیا گیا جس میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا گیا۔ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل سلطان احمد چوہدری نے کہا کہ ترقیاں افسران کی محنت، لگن اور پیشہ وارانہ کارکردگی کا اعتراف ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ترقی پانے والے افسران ایمانداری، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ اہلیت کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔انسپکٹر جنرل نے مزید کہا کہ سروس میں پروموشن ایک اہم سنگ میل ہے جو زیادہ ذمہ داریاں لاتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی خدمت نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے اور امید ظاہر کی کہ یہ ترقیاں محکمہ اور ملک دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔








