نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے ششماہی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے یکم جنوری سے 30 جون 2026 تک کی ششماہی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس میں ٹریفک نظم و ضبط، روڈ سیفٹی اور قانون کے نفاذ سے متعلق اقدامات کو اجاگر کیا گیا۔

کراچی۔ 11 جولائی (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے یکم جنوری تا 30جون 2026کی ششماہی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

ہفتہ کوترجمان موٹروے پولیس کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں 8لاکھ 76ہزار625مسافروں کو دورانِ سفر ایمرجنسی امداد فراہم کی گئی، 26 میڈیکل ایمرجنسی واقعات میں بروقت طبی امداد فراہم کر کے قیمتی انسانی جانیں بچائی گئیں جبکہ39آتش زدہ گاڑیوں پر بروقت قابو پا کر انسانی جانوں اور قیمتی املاک کو نقصان سے محفوظ بنایا گیا۔ٹول فری ہیلپ لائن 130کے ذریعے ایک لاکھ 79ہزار408شہریوں کو رہنمائی فراہم کی گئی اور ١یک لاکھ 23ہزار 256شہریوں کی مختلف نوعیت کی معائونت جبکہ 99ہزار 823افراد کو ہنگامی امداد فراہم کی گئی۔ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی42ہزار111 سے زائدشکایات کا بروقت ازالہ کیا گیا۔15ہزار 679 سے زائدڈرائیونگ لائسنس، 43 سی ای کیٹیگری لائسنس اور 528 انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹس جاری کیے گئے۔ملک بھر میں روڈ سیفٹی کے فروغ کے لیے 1,327 آگاہی پروگرامز منعقد کیے گئے۔(16.3ملین سے زائد شہریوں کو ٹول پلازہ پر روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔2.2ملین سے زائد روڈسیفٹی پمفلٹس اور کتابچے شہریوں میں تقسیم کیے گئے۔موٹروے پولیس نے دو واقعات میں سونے کے زیورات، 13.617 ملین روپے مالیت کے سینکڑوں موبائل فون، 23 بیگز اور 31پرس اصل مالکان کے حوالے کیے۔25چوری شدہ اور 22 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کر کے متعلقہ حکام اور اصل مالکان کے حوالے کی گئیں۔115 گمشدہ بچوں کو بحفاظت والدین کے حوالے کیا گیا۔مختلف مقدمات میں مطلوب 54 خطرناک ملزمان گرفتار کر کے متعلقہ ضلعی پولیس کے حوالے کیے گئے۔قومی شاہراہوں پر کارروائیوں کے دوران 42 غیر قانونی اسلحہ، 21.22 گرام چرس، 26 کلوگرام افیون، 21 کلوگرام کوکین، 2,420 لیٹر شراب اور 400 کین برآمد کیے گئے۔60 ملین روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹس، 1.5 ملین روپے مالیت کا خشک پاڈر دودھ اور 12 ملین روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ کپڑا برآمد کر کے متعلقہ اداروں کے حوالے کیا گیا۔اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں 532 ٹن گندم اور آٹے کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔2,173 کلوگرام مضرِ صحت گوشت برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار اور متعلقہ فوڈ اتھارٹیز کے حوالے کیا گیا۔اسمگلنگ کی 32 وارداتیں ناکام بنا کر ملزمان کو متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا گیا۔16,586.1 میٹر سے زائد چوری شدہ حفاظتی فینسنگ برآمد کر کے ملزمان کو متعلقہ ضلعی پولیس کے حوالے کیا گیا۔اوور اسپیڈنگ کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 817 ڈرائیوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئیں۔موٹروے پولیس کی سوشل میڈیا ٹیم اور ایف ایم 95 ریڈیو شہریوں کو مسلسل روڈ سیفٹی، ٹریفک صورتحال اور سفری معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے ہر ماہ کھلی کچہری کا انعقاد جاری ہے۔

مزید خبریں