نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ (کل) شروع ہوگا

ویلنگٹن ۔ 20 نومبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ (کل) جمعرات سے مائونٹ مانگینوئی میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کی ٹیم اس سے قبل پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز 3-2 سے جیت چکی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کین ولیمسن کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ انگلینڈ کی قیادت کے فرائض جو …

ویلنگٹن ۔ 20 نومبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ (کل) جمعرات سے مائونٹ مانگینوئی میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کی ٹیم اس سے قبل پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز 3-2 سے جیت چکی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کین ولیمسن کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ انگلینڈ کی قیادت کے فرائض جو روٹ انجام دیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔