ویلنگٹن۔30دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ آئندہ سال یکم جنوری سے شروع ہوگا۔ بنگلہ دیشی ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اس سلسلے میں دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ یکم سے 5 جنوری تک مائونٹ مانگینوئی میں کھیلا جائے گا۔ کیوی ٹیم ٹام لیتھم کی …
نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم جنوری سے شروع ہوگا

مزید خبریں
ویلنگٹن۔30دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ آئندہ سال یکم جنوری سے شروع ہوگا۔ بنگلہ دیشی ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
اس سلسلے میں دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ یکم سے 5 جنوری تک مائونٹ مانگینوئی میں کھیلا جائے گا۔ کیوی ٹیم ٹام لیتھم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بنگلہ دیش کی کپتانی کے فرائض مومن الحق انجام دیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 9 سے 13 جنوری تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔








