نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ویمنزکرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا

ویلنگٹن ۔27مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشمتل سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مہمان جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کو 5ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 1-4 سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم …

ویلنگٹن ۔27مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشمتل سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مہمان جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کو 5ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 1-4 سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم امیلیا کیر کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقا ویمنز کو لورا وولوارڈٹ لیڈ کریں گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ یکم اپریل کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 4 اپریل کو اسی مقام ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔