نیوزی لینڈ میں دہشت گرد واقعہ میں شہید ہونے والے دو پاکستانیوں راشد نعیم اور انکے بیٹے کی تدفین کرائسٹ چرچ میں کی جائیگی،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں دہشت گرد واقعہ میں شہید ہونے والے دو پاکستانیوں راشد نعیم اور انکے بیٹے کی تدفین کرائسٹ چرچ میں کی جائیگی۔مقامی مسلم اور پاکستانی ایسوسی ایشن نے تدفین کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں جبکہ ہمار مشن دیگر چار میتیوں کی پاکستان منتقلی کیلئے اہلخانہ کیساتھ کام کر رہا ہے۔ ہفتہ کو ایک …

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں دہشت گرد واقعہ میں شہید ہونے والے دو پاکستانیوں راشد نعیم اور انکے بیٹے کی تدفین کرائسٹ چرچ میں کی جائیگی۔مقامی مسلم اور پاکستانی ایسوسی ایشن نے تدفین کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں جبکہ ہمار مشن دیگر چار میتیوں کی پاکستان منتقلی کیلئے اہلخانہ کیساتھ کام کر رہا ہے۔ ہفتہ کو ایک دوسرے ٹویٹ میںترجمان نے کہا ہے کہ دہشت گرد حملے میں متاثرہ افراد کے قریبی لواحقین کیلئے ویزا سہولت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ لواحقین کیلئے نیوزی لینڈ کے ویزا کیلئے معاونت فراہم کریگا۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کے اہلخانہ نیوزی لینڈ کے ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ویزا کیلئے درخواست ،پاسپورٹ کاپی نیوزی لینڈ کے اعزازی قونصل جنرل کو بھیجی جائیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اعزازی قونصل جنرل معین فدا سے ای میل [email protected] یا وٹس ایپ+923428200200پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply