ویلنگٹن۔1نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر لی۔ میزبان ٹیم نے 223 رنز کا ہدف 44.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ میچ کے ہیرو بلیئر ٹکنر رہے جنہوں نے آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے نہ صرف 4 وکٹیں حاصل کیں بلکہ مشکل وقت …
نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر لی
ویلنگٹن۔1نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر لی۔ میزبان ٹیم نے 223 رنز کا ہدف 44.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ میچ کے ہیرو بلیئر ٹکنر رہے جنہوں نے آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے نہ صرف 4 وکٹیں حاصل کیں بلکہ مشکل وقت میں 18 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو جیت دلائی، انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔گزشتہ روز سکائی اسٹیڈیم ، ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40.2 اوورز میں 222 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جیمی اوورٹن نے 68، جوز بٹلر نے 38، اور برائیڈن کارس نے 36 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 4، جیکب ڈفی نے 3 اور زیک فولکس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے بیٹرز نے پر اعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ ہدف 44.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ راچن رویندرا نے 46، ڈیون کونوے نے 34 اور ڈیرل مچل نے 44 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی بنیاد مضبوط کی۔ آخری لمحات میں کپتان مچل سینٹنر کے 27 اور بلیئر ٹکنر کے ناقابل شکست 18 رنز نے نیوزی لینڈ کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن اور جیمی اوورٹن نے 2جبکہ عادل رشید اور برائیڈن کارس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔









