نیلسن۔9نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 9 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی۔ نیلسن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔ ڈیون کونوے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور …
نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 9 رنز سے شکست دےدی

مزید خبریں
نیلسن۔9نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 9 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی۔ نیلسن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔
ڈیون کونوے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 56 رنز بنائے جبکہ ڈیرل مچل نے 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں بھرپور کوشش کے باوجود کامیاب نہ ہو سکی اور 19.5 اوورز میں 168 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
رومیرو شیفرڈ 49 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے تاہم دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی اور ایش سودھی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ عمدہ کارکردگی پر ایش سودھی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔








