نیوزی لینڈ نے پیرس اولمپکس کے ویمنز رگبی سیونز ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا

پیرس۔31جولائی (اے پی پی):نیوزی لینڈ نے اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے پیرس اولمپکس کے ویمنز رگبی سیونز ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ کینیڈا نے چاندی جبکہ امریکا کی ویمنز رگبی ٹیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ سٹیڈ ڈی فرانس، پیرس میں خواتین کے رگبی …

پیرس۔31جولائی (اے پی پی):نیوزی لینڈ نے اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے پیرس اولمپکس کے ویمنز رگبی سیونز ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ کینیڈا نے چاندی جبکہ امریکا کی ویمنز رگبی ٹیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

سٹیڈ ڈی فرانس، پیرس میں خواتین کے رگبی سیونز ایونٹ کے فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کی ویمنز رگبی ٹیم کو 12 کے مقابلے میں 19 سکور سے شکست دے کر نہ صرف طلائی تمغہ جیت لیا بلکہ اپنے اعزاز کا دفاع بھی کرلیا۔

کینیڈا نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا ۔ اسی مقام پر کانسی کے تمغہ کے لئے کھیلے گئے میچ میں امریکا کی ویمنز رگبی ٹیم نے آسٹریلوی ویمن رگبی ٹیم کو 12 کے مقابلے میں 14 سکور سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔