نیوزی لینڈ کا دسویں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے سکواڈ کا اعلان

ویلنگٹن۔7جنوری (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ نے دسویں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق فاسٹ بولنگ کے اہم ستون جیکب ڈفی کو پہلی بار کسی سینئر ورلڈ کپ کے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔31 سالہ جیکب ڈفی اس سکواڈ کے واحد نئے کھلاڑی ہیں جبکہ مجموعی طور پر ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاس …

ویلنگٹن۔7جنوری (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ نے دسویں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق فاسٹ بولنگ کے اہم ستون جیکب ڈفی کو پہلی بار کسی سینئر ورلڈ کپ کے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔31 سالہ جیکب ڈفی اس سکواڈ کے واحد نئے کھلاڑی ہیں جبکہ مجموعی طور پر ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاس 1064 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کا تجربہ موجود ہے۔

جیکب ڈفی اس وقت آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور انہوں نے 2025 میں 36 بین الاقوامی میچز میں 81 وکٹیں لے کر سر رچرڈ ہیڈلی کا 40 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔کیوی ٹیم کی قیادت اپنا نواں آئی سی سی عالمی ایونٹ کھیلنے والے مچل سینٹنر کریں گے۔فاسٹ بولنگ میں لوکی فرگیوسن، میٹ ہنری اور ایڈم ملنے شامل ہیں جبکہ جمی نیشم آل راؤنڈر کے طور پر سکواڈ کا حصہ ہیں۔

سپن بائولنگ کے شعبے میں ایش سودھی کے ساتھ مائیکل بریسویل، گلین فلپس اور رچن رویندرا شامل ہیں۔بیٹنگ لائن میں فن ایلن، مارک چیپ مین، ڈیوون کانوے، ڈیرل مچل اور ٹم سیفرٹ شامل ہیں۔ سیفرٹ وکٹ کیپنگ کے فرائض بھی انجام دیں گے۔کئی کھلاڑی معمولی انجریز سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور ٹیم مینجمنٹ کے مطابق وہ ٹورنامنٹ تک فٹ ہو جائیں گے۔فاسٹ بولر کائل جیمی سن کو ریزرو کے طور پر ٹیم کے ہمراہ رکھا گیا ہے۔

2026 آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ 15 رکنی نیوزی لینڈ سکواڈ میں مچل سینٹنر (کپتان)، فن ایلن، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، جیکب ڈفی، لوکی فرگوسن ، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، ایڈم ملن ویلنگٹن، جیمز نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، ٹم سیفرٹ اور ایش سودھی شامل ہیں جبکہ ٹریولنگ ریزرو میں کائل جیمی سن ہیں۔واضح رہے کہ دسویں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 8 فروری کو افغانستان کے خلاف میچ سے کرے گی۔