نیوزی لینڈ کے سابق وزیراعظم جم بولگر 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ویلنگٹن۔16اکتوبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے سابق وزیراعظم جِم بولگر 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔اے ایف پی کے مطابق جم بولگرنے 1990 کی دہائی میں ملک کو بڑی معاشی اصلاحات کے دور سے گزارا اور اپنی دیانت داری کے باعث شہرت حاصل کی۔جم بولگر کے خاندان نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گزشتہ سال گردوں کا عارضہ لاحق ہوا اور وہ زیر …

ویلنگٹن۔16اکتوبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے سابق وزیراعظم جِم بولگر 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔اے ایف پی کے مطابق جم بولگرنے 1990 کی دہائی میں ملک کو بڑی معاشی اصلاحات کے دور سے گزارا اور اپنی دیانت داری کے باعث شہرت حاصل کی۔جم بولگر کے خاندان نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گزشتہ سال گردوں کا عارضہ لاحق ہوا اور وہ زیر علاج تھے۔

جم بولگر نے 1990 سے 1997 تک وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔موجودہ وزیراعظم اور نیشنل پارٹی کے سربراہ کرسٹوفر لکسن نے کہا کہ جم بولگر نے دیانت داری سے ملک کی بھرپور خدمت کی ۔وہ 1972 میں پہلی بار پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے۔

وزیراعظم کے طور پر انہوں نے ایک شدید معاشی بحران ورثے میں پایا جس سے نمٹنے کے لیے ان کی حکومت نے مہنگائی، خسارے اور قرض کو قابو کرنے کی بڑی اصلاحات متعارف کروائیں۔نیوزی لینڈ کے وزیرِ خارجہ ونسٹن پیٹرز نے کہاکہ جم بولگر نے مشکل سیاسی دور میں ملک کی قیادت کی۔ وہ اپنے وعدے کے پکے انسان تھے ، جو کہتے، وہی کرتے اور ہماری اتحادی حکومت دیانت، توجہ اور وفاداری کے ساتھ چلی۔

مزید خبریں