دبئی۔31دسمبر (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر آگئے‘ باولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ انگلینڈ کے بین سٹوکس ٹیسٹ آل راونڈر رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد آئی سی سی نے …
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ٹیسٹ کے نمبر ون بلے باز بن گئے

مزید خبریں
دبئی۔31دسمبر (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر آگئے‘ باولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ انگلینڈ کے بین سٹوکس ٹیسٹ آل راونڈر رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کی ہے جس کے تحت بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ تنزلی کے بعد پہلے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ مارنس لبھوشانگے چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر برقرار ہیں۔ آئی سی سی ٹیسٹ باولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ انگلینڈ کے سٹوارٹ براڈ ترقی پاکر دوسرے نمبر پر آگئے ہے ۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ باولرز نیل ویگنر تیسرے اور ٹم ساوتھی چوتھے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے مچل سٹارک ترقی پاکر پانچویں نمبر پر آگئے۔ کوئی بھی پاکستانی باولرز ٹاپ ٹین رینکنگ میں شامل نہیں ہے۔ ٹیسٹ آل راونڈر رینکنگ میں انگلینڈ کے بین سٹوکس پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دوسرے نمبر پر ہیں اور بھارتی آل راونڈر رویندر جدیجا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔








