نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے جنگی یونٹس کی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھا

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے جنگی یونٹس کی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھا سی پیک کے تناظر میں پاک بحریہ کی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں، سمندری راستوں کو محفوظ بنانے کے عزم کا اعادہ اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے جنگی یونٹس کی آپریشنل صلاحیتوں کا …

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے جنگی یونٹس کی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھا
سی پیک کے تناظر میں پاک بحریہ کی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں، سمندری راستوں کو محفوظ بنانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے جنگی یونٹس کی آپریشنل صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ دیکھا۔ پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق پاک بحریہ کی قیادت سنبھالنے کے بعد یہ نیول چیف کا کھلے سمندر میں تعینات نیول فلیٹ یونٹس کا پہلا دورہ تھا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی اس موقع پر نیول چیف کے ہمراہ تھے۔ حربی صلاحیتوں کے اس شاندار مظاہرے میں پاک بحریہ کے متعدد بحری اور فضائی یونٹس نے حصہ لیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس موقع پر پاک بحریہ کے جہازوں پر تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور مادرِ وطن کے دفاع کےلئے ان کے عزم و حوصلہ کی تعریف کی۔ ایڈمرل عباسی نے فلیٹ یونٹس کی بہترین آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور افسروں اور جوانوں سے زور دے کر کہا کہ وہ موجودہ اور مستقبل کے بحری چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کےلئے تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے آپریشنل حالات سے آگاہ رہیں۔ انہوں نے سی پیک کے تناظر میں پاک بحریہ کی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں پر زور دیا اور سمندری راستوں کو محفوظ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیف آف دی نیول سٹاف نے پاکستان نیو ی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کھلے سمندر میں فلیٹ یونٹس کے اپنے اس دورے کے حوالے سے تمام لوگوں کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے پاک بحریہ کے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ ہر قیمت پر ملک کی بحری سرحدوں اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

Leave a Reply