نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا ماحول کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ ماحول کی اہمیت کو اُجاگر کرنے ، اس کی حفاظت کے متعلق آگہی کے فروغ اور لاحق خطرات کم کرنے کے طریقوں پر غور و فکر کے لئے ہر سال5جون کو ماحول کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس سال ماحول کے عالمی دن کے لئے ”پلا سٹک سے پھیلنے …

اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ ماحول کی اہمیت کو اُجاگر کرنے ، اس کی حفاظت کے متعلق آگہی کے فروغ اور لاحق خطرات کم کرنے کے طریقوں پر غور و فکر کے لئے ہر سال5جون کو ماحول کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس سال ماحول کے عالمی دن کے لئے ”پلا سٹک سے پھیلنے والی آلودگی کا خاتمہ“ کے موضوع کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس سال کا موضوع حکومتوں، صنعتوں، معاشروں اور ہر ایک فرد سے تقاضا کرتا ہے کہ سب متحد ہو کر پلاسٹک کا نعم البدل تلاش کریں اور اس کے بے تحاشا استعمال اور پیداوار کو کم کریں جو ہمارے آس پاس کے ماحول کو پراگندہ کررہے ہیںاور زندگی کے لئے ضرر رساں اور انسانی صحت کے لئے ایک خطرہ ہے۔ ماحول کے عالمی دن 2018کے موقع پر پاک بحریہ کے سر براہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں ماحول کی افادیت اُجاگر کرنے اوراس کی حفاظت کے متعلق آگہی پھیلانے کے لئے پاک بحریہ میںہر سال ماحول کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔