نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی کمانڈر ترکش فلیٹ اور کمانڈر آف ترکش نادرن ایریا سے الگ الگ ملاقاتیں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ اُمور بشمول بحری اشتراکیت اور بحرِ ہند میں سکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کمانڈر ترکش فلیٹ، وائس ایڈمرل اِرکیومنٹ ٹیٹلی اوگلو اور کمانڈر آف …
نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی کمانڈر ترکش فلیٹ اور کمانڈر آف ترکش نادرن ایریا سے الگ الگ ملاقاتیں

مزید خبریں
نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی کمانڈر ترکش فلیٹ اور کمانڈر آف ترکش نادرن ایریا سے الگ الگ ملاقاتیں
باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ اُمور بشمول بحری اشتراکیت اور بحرِ ہند میں سکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کمانڈر ترکش فلیٹ، وائس ایڈمرل اِرکیومنٹ ٹیٹلی اوگلو اور کمانڈر آف ترکش نادرن ایریا ریئر ایڈمرل (یو ایچ) اسکندر یلدرم سے الگ الگ ملاقاتیں کیںجس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ اُمور بشمول بحری اشتراکیت اور بحرِ ہند میں سکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا‘پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکش فلیٹ کمانڈ کے متعلق تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی‘ گولکیک نیول شپ یارڈ اور ترکش نیوی کے جہاز ہیبیلیادا کا دورہ بھی کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں ‘ ترکش فلیٹ ہیڈ کوارٹرز گولکک بیس پہنچنے پر کمانڈر ترکش فلیٹ نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا استقبال کیا۔اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ کو اعزازی سلامی پیش کی گئی۔بعد ازاں، پاک بحریہ کے سربراہ نے کمانڈر ترکش فلیٹ وائس ایڈمرل اِرکیومنٹ ٹیٹلی اوگلوسے ملاقات کی ۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے خطے میںمیری ٹائم امن و استحکام کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ترکش نیوی کے کردار اورخدمات کی تعریف کی۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گولکیک نیول شپ یارڈ اور ترکش نیوی کے جہاز ہیبیلیادا کا دورہ کیا۔ ترکش نیوی کے جہاز آمد پر ترکش نیوی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں اعزازی سلامی پیش کی۔








