نیو جنرل ایوی ایشن ایروڈروم لاہور پر دو انجنوں والے طیارے کی تاریخی لینڈنگ

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):نیو جنرل ایوی ایشن ایروڈروم لاہور نے ایک اور اہم عملی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے دو انجنوں والے طیارے کی کامیاب لینڈنگ مکمل کی جو اس سے قبل سنگل انجن طیارے کی کامیاب آمد کے بعد ایک نمایاں پیش رفت ہے۔ ہفتہ کوپاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس پرواز میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایئر وائس مارشل ذیشان سعید …

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):نیو جنرل ایوی ایشن ایروڈروم لاہور نے ایک اور اہم عملی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے دو انجنوں والے طیارے کی کامیاب لینڈنگ مکمل کی جو اس سے قبل سنگل انجن طیارے کی کامیاب آمد کے بعد ایک نمایاں پیش رفت ہے۔

ہفتہ کوپاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس پرواز میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایئر وائس مارشل ذیشان سعید خود موجود تھےجو ایروڈروم کی حفاظتی، عملی صلاحیت اور مکمل آپریشنل تیاری پر مکمل اعتماد کا واضح اظہار ہے۔

لینڈنگ انتہائی مہارت اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کی گئی جو ایروڈروم کے مضبوط آپریشنل معیار، تکنیکی تیاری اور جدید ہوا بازی تقاضوں کے مطابق مؤثر ایئر سائیڈ کوآرڈینیشن کی عکاس ہے۔یہ کامیابی پاکستان کے جنرل ایوی ایشن شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے علاقائی ہوا بازی کے فروغ، بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور قومی سطح پر ہوا بازی کے معیار کو بہتر بنانے کے عزم کا مظہر ہے۔

مزید خبریں