اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے بدھ کو نیکٹا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا مہر خالق داد لک نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ شدت پسندی اور انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحان کا مقابلہ کرنے کے لئے نیکٹا جیسے اداروں کا کردار بے حد اہم …
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا نیکٹا کا دورہ، نیکٹا حکام نے تفصیلی بریفنگ دی، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے بدھ کو نیکٹا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا مہر خالق داد لک نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ شدت پسندی اور انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحان کا مقابلہ کرنے کے لئے نیکٹا جیسے اداروں کا کردار بے حد اہم ہے۔ دورے کے دوران نیکٹا حکام نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کو تفصیلی بریفنگ دی اور تمام نظام سے متعلق تمام ضروری تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس کے ساتھ وزیر داخلہ کو نیکٹا کے زیر سایہ کئے جانے والے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ نیکٹا کو بطور ادارہ درپیش مسائل کو سننے کے بعد وزیر داخلہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نیکٹا کا کردار شعور اور آگہی پیدا کرنے کے لئے بھی بے حد اہم ہے۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ اس ادارے کا کام حکمت عملی بنانے کے لئے بے حد اہم ہے۔ نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا نے ادارے کی جانب سے شائع کردہ کتب اور رپورٹس بھی وزیر داخلہ کو پیش کیں۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے شائع کردہ مواد کو سراہا اور ادارے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے کہ پڑھنے کے لئے بھی پالیسی اور ریسرچ کا کام شائع کیا گیا ہے۔ اس موقع کے اختتام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجازشاہ نے ادارے کی کاوشوں کو سراہا اور ساتھ اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ہر ممکن تعاون کریں گے۔








