لاہور۔16فروری (اے پی پی):وائس چانسلریونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر شاہد منیر نے پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کو ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کا چیئرمین مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اس سلسلہ میں ڈاکٹر شاہد منیر نے چیئرمین ایچ ای سی سے لاہور آفس میں ملاقات کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ڈاکٹر شاہد منیر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی …
وائس چانسلریو ای ٹی کی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کو ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کا چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد ، نیک تمنائوں کا اظہار

مزید خبریں
لاہور۔16فروری (اے پی پی):وائس چانسلریونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر شاہد منیر نے پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کو ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کا چیئرمین مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اس سلسلہ میں ڈاکٹر شاہد منیر نے چیئرمین ایچ ای سی سے لاہور آفس میں ملاقات کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ڈاکٹر شاہد منیر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی تعلیمی خدمات، تحقیقی بصیرت اور انتظامی تجربہ اعلیٰ تعلیم کے لیے قیمتی اثاثہ ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی قیادت میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ملک میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق، جدت اور عالمی معیار کے فروغ کیلئے مزید موثر کردار ادا کرے گا۔وائس چانسلر نے کہا کہ یہ تقرری نہ صرف پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی علمی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ ملک کے تعلیمی مستقبل کیلئے ایک خوش آئند پیش رفت بھی ہے۔انہوں نے چیئرمین ایچ ای سی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔آخر میں وائس چانسلر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور جامعات کے مابین باہمی تعاون نئی بلندیوں کو چھوئے گا اور قومی ترقی میں اعلی تعلیم کا کردار مزید نمایاں ہوگا۔








