وادی تیراہ کے ویریفائیڈ ٹوکن رکھنے والے متاثرین کو کرایہ کی مد میں ادائیگی حاجی محمد شاہ آفریدی کے حجرہ میں قائم سنٹر میں کی جائے گی،ضلعی انتظامیہ

پشاور۔ 19 جنوری (اے پی پی):وادی تیراہ کے ویریفائیڈ ٹوکن رکھنے والے متاثرین کو کرایہ کی مد میں ادائیگی حاجی محمد شاہ آفریدی کے حجرہ میں قائم سنٹر میں کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ خیبر کے ترجمان محمد انس کے مطابق وادی تیراہ سے متاثرہ خاندانوں کی باعزت طور پر نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق وادی تیراہ سے آنے والے جن خاندانوں کے پاس نادرا کا …

پشاور۔ 19 جنوری (اے پی پی):وادی تیراہ کے ویریفائیڈ ٹوکن رکھنے والے متاثرین کو کرایہ کی مد میں ادائیگی حاجی محمد شاہ آفریدی کے حجرہ میں قائم سنٹر میں کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ خیبر کے ترجمان محمد انس کے مطابق وادی تیراہ سے متاثرہ خاندانوں کی باعزت طور پر نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق وادی تیراہ سے آنے والے جن خاندانوں کے پاس نادرا کا ویریفائیڈ ٹوکن ہے، ان خاندانوں کو کرایہ کے مد میں ادائیگی حاجی محمد شاہ آفریدی کے حجرہ میں قائم سنٹر میں کی جائے گی، وہ یہاں سے کیش پیمنٹ لے سکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق جن متاثرین کے پاس صرف ٹوکن ہے وہ پائیندی چینہ اور باڑہ میں موجود تین مراکز میں پہلے رجسٹریشن اور ویریفیکیشن کریں گے اور اس کے بعد انہیں ٹوکن پر حاجی محمد شاہ آفریدی کے حجرہ میں قائم سنٹر میں ادائیگی کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق جو متاثرین تیراہ سے ابھی آرہے ہیں،ان کی سہولت کیلئے انتظامیہ کی ٹیمیں شین کمر کے مقام پر موجود ہیں اور متاثرین کو کرایہ کی مد میں موقع پر ہی ادائیگی کی جارہی ہے۔