وادی نیلم میں برفانی تودے گرنے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور افواج پاکستان وادی نیلم میںبرفانی تودے گرنے سے سے متاثر ہونے والے علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر آپریشن ایس ڈی ایم اے سعید قریشی نے بتایا کہ وادی میں جاری شدید بارشوں اور برف باری سے متاثرہ علاقوں میں بچاو اور …

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور افواج پاکستان وادی نیلم میںبرفانی تودے گرنے سے سے متاثر ہونے والے علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر آپریشن ایس ڈی ایم اے سعید قریشی نے بتایا کہ وادی میں جاری شدید بارشوں اور برف باری سے متاثرہ علاقوں میں بچاو اور امدادی کاررویاں جنگی بنیادوں پر جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے فوری بعد ہی وزیراعظمعمران خان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) اور افواج پاکستان کی امدادی ٹیمیں آزاد جموں وکشمیر میں متاثر ہونے والے افراد کی فوری مدد کو پہنچ چکی ہیں تاکہ پھنسے ہوئے افراد کو زندہ نکالا جاسکے اور انہیں جنگی بنیادوں پر ضروری سامان مہیا کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کے ہم نے متاثرہ افراد تک کھانے پینے کی اشیاء ، ادویات، کمبل اور گرم کپڑے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچائے ہیں ۔