واسا سرگودھا کی جانب سے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سن کر فوری حل کی یقین دہانی کروائی گئی۔ واسا سرگودھا کی جانب سے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے 30 جون 2026ء کو کوٹ فرید سب ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہریوں نے پانی کی فراہمی، سیوریج اور دیگر واسا سے متعلق اپنے مسائل اور شکایات درج کروائیں
واسا سرگودھا کی جانب سے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سن کر حل کی یقین دہانی

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 01 جولائی (اے پی پی):واسا سرگودھا کی جانب سے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سن کر فوری حل کی یقین دہانی کروائی گئی۔ واسا سرگودھا کی جانب سے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے 30 جون 2026ء کو کوٹ فرید سب ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہریوں نے پانی کی فراہمی، سیوریج اور دیگر واسا سے متعلق اپنے مسائل اور شکایات درج کروائیں۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی جانب سے تقریباً 40 سے 50 شکایات درج کروائی گئیں۔ کوٹفرید سب ڈویژن کا بڑا مسئلہ میٹھے پانی کی فراہمی سے متعلق سامنے آیا جبکہ سیوریج کے مسائل کی تعداد بہت کم تھی۔ اس موقع پر سب ڈویژنل آفیسر واسا کوٹفرید سب ڈویژن محمد عبداللہ، سب انجینئر عثمان اور سپروائزر عابد شاہ نے شہریوں کی شکایات توجہ سے سُنیں اور مسائل کے بروقت حل کے لیے ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
سب ڈویژنل آفیسر واسا کوٹفرید سب ڈویژن محمد عبداللہ نے کہا کہ واسا سرگودھا کی پہچان عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کی جانب سے چند گلیوں میں نئی پائپ لائن بچھانے کی درخواست کی گئی جس پر متعلقہ عملے نے سروے کے بعد 3 سے 4 گلیوں کے لیے نئی پائپ لائن کی تجویز تیار کرکے اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی ہے۔ سب ڈویژنل آفیسر واسا کوٹفرید سب ڈویژن محمد عبداللہ نے کہا کہ جلد ہی اس مسئلے کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ اسی سلسلے میں مجاہد کالونی میں بھی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تاکہ شہریوں کے مسائل اُن کی دہلیز پر سن کر فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔








