اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):واشنگٹن میں یو ایس پی بی سی کے زیر اہتمام ” پاکستان میں کاروباری ماحول کی بہتری اور صنعتی نمو کے فروغ “ کے موضوع پرورچوئل سیریز ‘ایکسپلور پاکستان’ کے تحت ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار محمد حماد اظہر سمیت امریکہ میں متعین سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے خطاب کیا ۔ امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی …
واشنگٹن میں یو ایس پی بی سی کے زیر اہتمام ” پاکستان میں کاروباری ماحول کی بہتری اور صنعتی نمو کے فروغ “ کے موضوع پر ویبینار ، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار محمد حماد اظہر نے خطاب کیا
اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):واشنگٹن میں یو ایس پی بی سی کے زیر اہتمام ” پاکستان میں کاروباری ماحول کی بہتری اور صنعتی نمو کے فروغ “ کے موضوع پرورچوئل سیریز ‘ایکسپلور پاکستان’ کے تحت ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار محمد حماد اظہر سمیت امریکہ میں متعین سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے خطاب کیا ۔ امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی چارج افئیرز انجیلا اگیلر بھی ورچوئل فورم میں شریک تھیں ۔ امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تقریب میں وفاقی وزیر محمد حماد اظہر نے کاروباری برادری کے اراکین کو پاکستان میں صنعتی نمو کے فروغ کیلئے بہترین ماحول پیدا کرنے کے لئے حکومت کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے عالمی وباکے تناظر میں سپلائی چین اور صنعتی ترقی کے نئےمواقعوں کے حصول اور ان کے فروغ کے لئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔ امریکہ میں متعن پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے حکومت کی طرف سے پاکستان میں امریکی کارپوریٹ سیکٹر کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے اراکین کو پاک امریکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کیلئے بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور اس کو استعمال میں لانے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر پاکستان میں کاروباری مواقعوں میں بہتری اور صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے حکومتی پالیسیوں اور اقدامات جن میں صنعتی ریلیف اور سستی توانائی پالیسی،چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی ترقی ، اور انسانی وسائل پر سرمایہ کاری شامل ہیں پر تفصیلی بحث کی گئی۔پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہترین ماحول اور مواقع موجود ہیں ، 2018 کے بعد سے ، امریکی کارپوریشنوں نے پاکستان میں براہ راست 1.5 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔امریکہ میں پاکستانی برآمدات میں اضافے کا ججم اکتوبر میں 430 ملین ڈالر اور نومبر میں 437 ملین ڈالر تک پہنچا۔









