واشنگٹن ۔ 19 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک عجیب و غریب اقدام کے تحت روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے کارکنوں سے طویل المدت ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں مذکورہ اخبار کے کارکنوں کو طویل عرصے کے لیے ہڑتال پر جانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح ہمیں کافی عرصے کے لیے جعلی خبروں سے نجات …
واشنگٹن پوسٹ کے ملازمین ہڑتال پر چلے جائیں، ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 19 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک عجیب و غریب اقدام کے تحت روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے کارکنوں سے طویل المدت ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں مذکورہ اخبار کے کارکنوں کو طویل عرصے کے لیے ہڑتال پر جانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح ہمیں کافی عرصے کے لیے جعلی خبروں سے نجات مل سکتی ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب سے اقتدار میں آئے ہیں روزنامہ واشنگٹن پوسٹ پر جعلی اور من گھڑت خبریں نشر کرنے کا الزام عائد کرتے آرہے ہیں۔امریکی صدر کے اس ٹوئیٹ پر روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے کارکنوں نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ان کے اس دعوے کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔








