پورٹ ویلا، وانواتو۔18دسمبر (اے پی پی):بحرالکاہل کے جزائر پر مشتمل ملک وانواتو کے دارالحکومت پورٹ ویلا میں شدید زلزلے سے مختلف عمارتیں گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی۔فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وانواتو کے دارالحکومت پورٹ ویلا میں گزشتہ روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے سے کئی عمارتیں ملبے …
وانواتو،زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی،ملبے سے دیگر افراد کی تلاش جاری

مزید خبریں
پورٹ ویلا، وانواتو۔18دسمبر (اے پی پی):بحرالکاہل کے جزائر پر مشتمل ملک وانواتو کے دارالحکومت پورٹ ویلا میں شدید زلزلے سے مختلف عمارتیں گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی۔فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وانواتو کے دارالحکومت پورٹ ویلا میں گزشتہ روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، واقعے میں کم از کم 14 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے ، امدادی ادارے ملبے تلے دبے مزید افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
مقامی رہائشی مائیکل تھامسن نے سیٹلائٹ فون کے ذریعے اے ایف پی کو بتایا کہ کچھ لوگوں نے ایک تین منزلہ عمارت کے ملبے کے نیچے سے پکارا جہاں کئی ریسکیورز نے انہیں تلاش کرنے کے لیے رات بھر کام کیا،ہم نے تین لوگوں کو باہر نکالا جو پھنسے ہوئے تھے بدقسمتی سے ان میں سے ایک نہیں نکل سکا۔
انہوں نے کہا کہ تقریباً 80 افراد جن میں پولیس، طبی عملہ، تربیت یافتہ ریسکیورز اور رضاکار شامل تھے کھدائی کرنے والے، جیک ہیمر، گرائنڈر اور کنکریٹ آری کا استعمال کر رہے تھے۔
تھامسن نے کہا کہ جب سائٹ پر ریسکیو کرنے والے رک گئے تب بھی تین افراد کی آوازیں آرہی تھیں جو بدھ کی صبح تک ٹنوں ملبے تلے زندہ تھے،شاید وہ تھوڑے سے خلا میں ہیں۔
واضح رہے کہ وانواتو میں منگل کو 7.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ،320,000 افراد پر مشتمل اس نشیبی جزیرے میں لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع بھی موصول ہوئی ۔








