اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):واٹر ریسورس اکاؤنٹیبلیٹی اِن پاکستان (WRAP) پروگرام جسے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او ) کی مالی معاونت حاصل ہے اور جس پر آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ (او پی ایم ) عملدرآمد کر رہا ہے، نے کیٹالسٹک فنڈ (CF-WRAP) کے پائلٹ منصوبوں سے ابھرنے والی اصلاحات کی ادارہ جاتی شمولیت اور توسیع کے فروغ کے لئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ …
واٹر ریسورس اکاؤنٹیبلیٹی اِن پاکستان کے پائلٹ منصوبوں سے ابھرنے والی اصلاحات کی ادارہ جاتی شمولیت اور توسیع کے فروغ کیلئے ورکشاپ

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):واٹر ریسورس اکاؤنٹیبلیٹی اِن پاکستان (WRAP) پروگرام جسے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او ) کی مالی معاونت حاصل ہے اور جس پر آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ (او پی ایم ) عملدرآمد کر رہا ہے، نے کیٹالسٹک فنڈ (CF-WRAP) کے پائلٹ منصوبوں سے ابھرنے والی اصلاحات کی ادارہ جاتی شمولیت اور توسیع کے فروغ کے لئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں CF-WRAP کے آٹھ گرانٹی اداروں، متعلقہ وفاقی و صوبائی سرکاری محکموں، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹس اور تکنیکی ماہرین نے شرکت کی۔
شرکاء نے پیشرفت کا جائزہ لیا اور آزمودہ جدتوں کو عوامی نظاموں میں شامل کرنے کے لئے ٹھوس راستوں کی نشاندہی کی۔ اس موقع پر OPM CF-WRAP کے ٹیکنیکل لیڈ رضوان محبوب نےشرکاکو خیالات کے تبادلے اور پائلٹس کی توسیع و ادارہ جاتی شمولیت کی سمت کام کو مضبوط بنانے کے لئے ایک محفوظ پلیٹ فارم قرار دیا۔CF-WRAP کے پائلٹ منصوبے اس وقت پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور وفاقی سطح پر نافذ کئے جا رہے ہیں۔ یہ منصوبے آبی حکمرانی، نیچر بیسڈ سلوشنز (NbS) اور پیشگی اقدام (anticipatory action) کے شعبوں میں ترجیحی چیلنجز سے نمٹتے ہیں۔
یہ پائلٹس حکومتی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کئے گئے ہیں اور عوامی شعبے کی منصوبہ بندی، بجٹنگ اور ضابطہ جاتی فریم ورکس کے ذریعے توسیع کی مضبوط صلاحیت رکھتے ہیں۔گفتگو چار کلیدی نکات پر مرکوز رہی جن میں ہر CF-WRAP پائلٹ کی پیشرفت کا جائزہ، ہدفی تکنیکی معاونت کے ذریعے تیار کئے گئے پی سی ون کی جانچ، اصلاحات کی توسیع اور ادارہ جاتی شمولیت کے لئے پی سی ون کے علاوہ دیگر راستوں کی تلاش اور آئندہ اقدامات، ذمہ داریوں اور ٹائم لائنز پر اتفاقِ رائے شامل ہے۔
اوپی ایم کی تکنیکی قیادت کے تحت ڈبلیو آر اے پی نے خصوصی منصوبہ بندی اور ادارہ جاتی ماہرین کو متحرک کیا ہے تاکہ آٹھ تک CF-WRAP منصوبوں کو مضبوط اور قابلِ سرمایہ کاری PC-1 تیار کرنے اور متعلقہ سرکاری اداروں میں ان کی منظوری کے عمل میں معاونت فراہم کی جا سکے۔ اس معاونت کا مقصد موجودہ عوامی منصوبہ بندی، بجٹنگ اور ادارہ جاتی طریقہ کار کے ذریعے حکومت کی قیادت میں آزمودہ پائلٹس کو اپنانا ہے۔
ورکشاپ کا اختتام اس مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا کہ کامیاب پائلٹس کو نمائشی مرحلے سے نکال کر عوامی نظاموں میں مرکزی دھارے کا حصہ بنایا جائے، جو پائیدار اور حکومت کی قیادت میں اصلاحات کے لیے WRAP کے محرک کردار کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ بطور کلیدی مقرر OPM CF-WRAP کے ٹیم لیڈر عثمان کرمانی نے حکومت FCDO، گرانٹ حاصل کرنے والے اداروں اور OPM کے تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ لچک و مزاحمت کی طاقتور کہانیاں سننے کے لیے اکٹھے ہوئے، جو ان انقلابی اقدامات کو ادارہ جاتی شکل دینے اور CF-WRAP پائلٹس کی توسیع میں رہنمائی کریں گی۔








