واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 21000کیوسک اور اخرج20000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9400 کیوسک اور اخراج 9400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد10800 کیوسک اور اخراج25000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد7200کیوسک اور اخراج2000کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1475.89 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.268 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1170.10 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.668 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.50 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.139 ملین ایکڑ فٹ ہے۔