واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 35 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 35 ہزار 900 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 30 ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 37 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 37 ہزار 800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 24 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 71 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 48 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

جناح بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 100 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 91 ہزار 800 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 38 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 20 ہزار 100 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 96 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 75 ہزار 800 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 60 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 29 ہزار 700 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 50 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 97 ہزار 800 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 77 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 34 ہزار 900 کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 38 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 27 ہزار 300 کیوسک اور پنجند میں پانی کی آمد 34 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 20 ہزار 700 کیوسک رہا۔

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.580 ملین ایکڑفٹ، منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1220.45 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.615 ملین ایکڑ فٹ اور چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔