واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری

واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔جمعہ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 94 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 52 ہزار کیوسک

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔جمعہ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 94 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 52 ہزار کیوسک اور اخراج 52 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 30 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 30 ہزار 500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پنج کی آمد 50 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1453.46 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.123 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1165.90 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.384 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 643.60 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.102 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔