اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی): واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں آمد 47600کیوسک اور اخراج82000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9800 کیوسک اور اخراج 9800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد10300کیوسک اور اخراج40000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ …
واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی): واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں آمد 47600کیوسک اور اخراج82000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9800 کیوسک اور اخراج 9800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد10300کیوسک اور اخراج40000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد17300کیوسک اور اخراج5000 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1538.82 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.344 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1226.05 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.126 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.80 فٹ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.096 ملین ایکڑ فٹ ہے۔








