واپڈا کی آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی …

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 14 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار کیوسک اور اخراج 5 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1489.11 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.616 ملین ایکڑفٹ ہے ۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1199.95 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.246 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 639.70 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.022 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں