واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے حوالے سے رپورٹ جاری

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں ۔بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 81 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 81 ہزار کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 500 کیوسک،خیرآباد پل میں پانی کی آمد 53 …

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں ۔بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 81 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 81 ہزار کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 500 کیوسک،خیرآباد پل میں پانی کی آمد 53 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 53 ہزار 200 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 400 کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح میں پانی کی آمد 95 ہزار کیوسک اور اخراج 89 ہزار 500 کیوسک، چشمہ میں پانی کی آمد 93 ہزار 400 کیوسک اوراخراج 87 ہزار 800 کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 6 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 91 ہزار 300 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 37 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 20 ہزار کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد ایک لاکھ 5 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 56 ہزار 100 کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 2 لاکھ 65 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 46 ہزار 900 کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 16 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 5 ہزار کیوسک اور پنجند میں پانی کی آمد 53 ہزار کیوسک اور اخراج 37 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1550.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.728 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1240.75 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.175 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔

چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 649.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.311 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں