واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذ ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 30 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 30 ہزارکیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 9 ہزار800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 17 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار 800کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار کیوسک اور اخراج 4 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 40 ہزار 100کیوسک اور اخراج 33 ہزار 100 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 28 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 42 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 34 ہزار 200 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 28 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 23 ہزار800 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 23 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 3 ہزار100 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 11 ہزار700 کیوسک اور اخراج 1 ہزار 600کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 26 ہزار700کیوسک اور اخراج 20 ہزار 700کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 11 ہزار 300کیوسک اور اخراج 7 ہزار500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
اعدادوشمار کے مطابق تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1451.86 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.071 ملین ایکڑفٹ ہے ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1142.90 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.440 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.10 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.115 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








